اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں جی ٹوئنٹی کانفرنس کے تحت بین الاقوامی خواتین اجلاس کے لیے اورنگ آباد دورے پر ہیں جس کے مد نظر شہر پولیس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا نے بتایا کہ دو مارچ تک شہر میں ڈرون کیمرے اڑانے پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اگر کوئی اس حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا نے 2 مارچ 2023 تک اورنگ آباد پولیس کمشنریٹ علاقے میں جی20 کانفرنس میں آنے والے مندوبین کی حفاظت کے لیے ڈرون کیمروں کے استعمال پر دفعہ 144 کا استعمال کرتے ہوئے پابندی لگادی ہے۔ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جی ٹوئنٹی کانفرنس 27 فروری 2023 تا 28 فروری 2023 تک اورنگ آباد میں منعقد ہو رہی ہے، اس لیے مذکورہ کانفرنس میں مختلف ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔ اِس لِئے 2 مارچ تک ڈرون کیمروں پر پابندی موجود رہیں گی۔
Drone Ban In Aurangabad اورنگ آباد شہر میں دو مارچ تک ڈرون کیمرے اڑانے پر پابندی - جی20 کانفرنس
اورنگ آباد شہر میں عالمی خواتین جی ٹوئنٹی اجلاس کے پیش نظر پولیس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا نے بتایا کہ شہر میں دو مارچ تک ڈرون کیمرے اڑانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ Police Imposes Ban on Flying Drones
مذکورہ کا نفرنس کے معززین ہوٹل راما انٹرنیشنل، جالنہ روڈ اورنگ آباد، ہوٹل ویوانتا تاج، اورنگ آباد شہر میں ہڈکو کارنر میں قیام کیے ہیں اور اورنگ آباد غاروں، بی بی کا مقبرہ اور دیگر مقامات کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس بات کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے کہ مذکورہ کانفرنس میں مندوبین کی جان کو کوئی خطرہ نہ ہو اور جس علاقے میں وہ ٹھہرے ہوئے ہیں اور دیگر اہم مقامات کا دورہ کر رہے ہیں وہاں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ ایسے مقامات پر بعض سماج دشمن عناصر اور دیگر افراد کی طرف سے ڈرون کے استعمال سے جانی نقصان کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے لیے اور نگ آباد سٹی پولیس کمشنریٹ کے دائرہ اختیار کے تحت 2 مارچ 2023 تک، ہوٹل راما انٹرنیشنل، جالنہ روڈ ، اورنگ آباد اور اورنگ آباد غار، بی بی کا مقبرہ اور اورنگ آباد کے ارد گرد تقریباً دو کلومیٹر کے دائرے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اورنگ آباد سٹی پولس کمشنریٹ میں سے ڈرون آپریٹرز مالکان، منتظمین اور شہریوں کو قانون اور نظم کے نقطہ نظر سے احتیاطی اقدام کے طور پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت 2 مارچ 2023 تک پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں پر تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : W20 Inception Meet in Aurangabad اورنگ آباد میں دو روزہ عالمی خواتین جی ٹوئنٹی کا آغاز