اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد دیہی پولیس سپرٹینڈنٹ منیش کلوانیہ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف سخت کاروائی کے احکامات دیے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ منیش کلوانیا نے کہاکہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے دو مذاہب کے درمیان منافرت پھیلانے کیلئے واٹس ایپ اسٹیٹس، ویڈیوکلپ ایس ایم ایس، مسیج تیار کر کے گروپ میں وائرل کئے جاتے ہیں جس کے سبب فساد کا اندیشہ رہتا ہے۔ ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف اورنگ آباد دیہی پولس سپرٹینڈنٹ منیش کلوانیہ کی ہدایت پر دفعہ 295 A 153-153 کے تحت معاملات درج کئے جارہے ہیں۔ ان کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔
انہوںنے کہاکہ یکم جنوری تا ستاویس اپریل کے درمیان اسّی افراد کے خلاف پولیس نے کاروائی کی ہے۔ پولیس سپرٹینڈنٹ منیش کلوانیہ نے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ کی تحقیق لازمی طور پر کریں پولس کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ سائبر کرائم سیل جدید ترین آلات کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہے ۔اب سوشل میڈیا پر بھی پولیس کی پٹرولنگ چوبیس گھنٹے جاری ہے۔