اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کا معاملہ ایک مرتبہ پھر گرم

مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کا معاملہ ایک مرتبہ پھر گرم ہوگیا ہے اور اس تعلق سے ریاستی حکومت نے نام بدلنے کے معاملے میں سرکاری محکمہ جات سے رپورٹ طلب کی ہے۔

اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کا معاملہ
اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کا معاملہ

By

Published : Mar 19, 2020, 12:10 PM IST

واضح رہے کہ اس سے قبل شہر کے چکل تھانہ ایئرپورٹ کا نام سمبھاجی مہاراج سے منسوب کردیا گیا ہے حکومت کے ان اقدامات پر شہر میں بھی سیاست گرم ہوگئی ہے کہ کیا واقعی اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کیا جاسکتا ہے یا محض اس پر سیاست کی جارہی ہے؟

اورنگ آباد شہر کا شمار دنیا کے تاریخی شہروں میں ہوتا ہے، سولہویں صدی میں آباد یہ شہر خوبصورت و نمایاں دروازوں، نہروں، باغات ، محلات، مقبروں اور تاریخی وراثت رکھتا ہے ۔

ملک عنبر نے اس شہر کو بسایا تھا تو شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیر نے اس شہر کی رونق کو دوبالا کیا، اور دنیا نے اس شہر کو اورنگ آباد کے نام سے جانا لیکن پچیس برس قبل اس شہر کا نام تبدیل کرنے کی جو کوشش ہوئی تھی ایک بار پھر وہ کوشش تیز ہوچکی ہے حالانکہ معاملہ سپریم کورٹ سے خارج ہوچکا ہے ۔ تاہم اورنگ آباد نام کے حمایت اور مخالفین ایک بار پھر میدان میں ہیں۔

نام تبدیل کرنے کا معاملہ ایک مرتبہ پھر گرمایا

گزشتہ تین دہائیوں میں شہر اورنگ آباد کا نام بدلنے کے تعلق سے کافی سیاست ہوئی اور اس کی حمایت و مخالفت کرنے والے کئی گمنام چہرے قد آور لیڈر کہلائے اور شیوسینا نے اسی مدعے کے ذریعے کارپوریشن سے لیکر رکن پارلیمان جیسی سیٹ پر قبضہ کیا ہے۔

اب چونکہ ریاست میں اتحادی حکومت ہے تو اسے مشترکہ ایجنڈے کا حصہ قرار دیا جارہا ہے لیکن عین کارپوریشن انتخابات سے قبل اس طرح کی سرگرمیوں کو سیاسی مفاد پرستی سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details