اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن نے شہر میں ہوا کے معیار کی پیمائش کے لیے ایک نجی ایجینسی اور گوگل کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اورنگ آباد میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر اور سمارٹ سٹی کے سی ای او جی سری کانت کی رہنمائی میں میونسپلٹی نے بھونیشور کی کمپنی اور اشیور ' کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے ہوا کے معیار کی نگرانی کی جاسکے۔
اس اقدام کے ذریعہ ہوا کے معیار پر پڑنے والے اثرات کو سمجھنے اور حاصل کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر شہر میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ضروری کارروائی کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر مبنی سافٹ ویئر کا استعمال کیا جائے گا۔ میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کے لیے کام کرنے والے ماحولیاتی ماہر سید آصف علی نے کہا کہ شہر میں فضائی نگرانی کے لیے 30 سینسر پر مبنی ہوا کی نگرانی کرنے والے آلات کی نصب کئے جائیں گے۔ پروجیکٹ کی سرمایہ کاری لاگت کے ساتھ دیکھ بھال کی لاگت گوگل کے ذریعہ سپانسر کی گئی ہے۔