اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: میونسپل کمشنر کی پرائیوٹ اسپتالوں کو ہداہت - خالی بیڈ کی تفصیلات فراہم کرنے کی تاکید

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کرگئی ہے پرائیوٹ اسپتالوں میں بیڈ کی قلت سے مریضوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اورنگ آباد: میونسپل کمشنر کی پرائیوٹ اسپتالوں کو ہداہت
اورنگ آباد: میونسپل کمشنر کی پرائیوٹ اسپتالوں کو ہداہت

By

Published : Jun 20, 2020, 4:53 PM IST

اورنگ آباد میونسپل کمشنر کی جانب سے پرائیوٹ اسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ کورونا مریضوں کا چارٹ لگائے اور خالی بیڈ کی تفصیلات فراہم کرے۔

اورنگ آباد: میونسپل کمشنر کی پرائیوٹ اسپتالوں کو ہداہت

اورنگ آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ، صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، شہر کے پانچ اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج کی سہولت ہے لیکن پرائیوٹ اسپتالوں میں جگہ کی قلت کی آڑ میں مریضوں کو داخلہ نہیں مل رہا ہے ۔

اس تعلق سے میونسپل کمشنر آستک کمار پانڈے کا کہنا ہیکہ متعلقہ پرائیوٹ اسپتالوں کو کورونا مریضوں کا چارٹ لگانے اور خالی بیڈ کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اس کے باوجود کسی مریض کو دشواری آتی ہے تو اس کے رشتہ دار کنٹرول روم سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details