نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی دنیا بھر کے کئی سارے ممالک میں ایک بار پھر سے کورونا وبا کا اثر دیکھا جارہا ہے، وبا سے زیادہ خطرہ نہ ہو اس کیلئے شہر میں احتیاطی تدابیر کیے جا رہے ہیں، اورنگ آباد کے تمام 41 مراکز میں کورونا ٹیسٹ کیے جائینگے ساتھ ہی میونسپل ہیلتھ انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔Aurangabad Municipal Administration
دنیا بھر کے کئی سارے ممالک میں ایک بار پھر سے کورونا وبا کا اثر دیکھا جارہا ہے ایسی لیے مرکزی حکومت نے بھی کورونا سے بچنے کیلئے الرٹ جاری کر دیا ہے، اورنگ آباد ضلع کے دیہی اور میونسپل کارپوریشن کے صحت انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے کورونا کی وبا کو دیکھتے ہوئے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ضروری اقدامات کئے جار ہے ہیں۔اورنگ آباد کے تمام 41 مراکز میں کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اس کے ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن نے شہر کے تمام نجی اسپتالوں کو بھی کورونا انفیکشن کو روکنے کے لیے ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔
اورنگ آباد شہر میں بھی پچھلے کچھ دنوں سے کورونا کے مریض پائے جا رہے ہیں جس کے بعد میونسپل ہیلتھ انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں کورونا ٹیسٹنگ کو بڑھانے کے لیے 41 مراکز پر کورونا ٹیسٹ کیا جاۓ گا ۔