آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔
صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا کہ ونچت بہوجن آگھاڑی کا ڈر اورخوف تمام سیاسی جماعتیں محسوس کررہی ہیں، اگر ونچت بہوجن آگھاڑی اور ایم آئی ایم ایک ساتھ ہوجائیں تو وہ کیا کرسکتے ہیں، یہ سبھی کو معلوم ہے۔
اسی کے ساتھ ہی امتیاز جلیل نے کہا کہ اگر لوک سبھا انتخابات میں ہم سیٹ نہیں جیتتے تو مشکل ہو جاتی ، اورنگ آباد میں تمام مذاہب کے لوگ ایک سیٹ کو جیتنے کے لئے آگے آئے اور محنت و مشقت سے لوک سبھا انتخاب میں جیت دلائی۔
اسی طرح کوشش کرکے اسمبلی انتخابات میں جیت حاسل کریں گے۔ جو بھی غلطیاں کی ہیں ، ہم اس کی اصلاح کریں گے۔