ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں کرانہ دکانوں اور شاپنگ مال میں شراب بیچنے اور رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ اعلان مجلس اتحاد مسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کی۔ Aurangabad MP Imtiaz Jaleel on Liquor shops
صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی بھی کرانہ دکان میں شراب فروخت ہوتے ہوئے نظر آیا تو اس دکان کو توڑ دیا جائے گا۔ ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے مہاراشٹر حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ 'میں مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے اور نائب وزیراعلی اجیت پوار سمیت مہاراشٹر کی حکومت کو چیلنج دیتا ہوں کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ اورنگ آباد میں ایک بھی وائن بار کھول کر دکھائیں'۔میں خواتین سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اس معاملے پر سڑک پر اتریں اور اس کی مخالفت کریں۔ Imtiaz Jaleel Warns Maharashtra Govt