اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: ایم آئی ایم رہنماؤں نے اویسی کے بنگلے پر حملے کی مذمت کی - ایم آئی ایم رہنما

اسد الدین اویسی کے بنگلے پر حملے کی مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کے ایم آئی ایم رہنماوں نے مذمت کی۔ پارٹی رہنماؤں نے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایم آئی ایم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مجلس کی مقبولیت سے مخالفین خوفزدہ ہیں۔

Breaking News

By

Published : Sep 22, 2021, 9:19 PM IST

اسد الدین اویسی کے بنگلے پر حملے کی مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ایم آئی ایم رہنماؤں نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجلس کی مقبولیت سے مخالفین خوفزدہ ہیں۔

ایم آئی ایم رہنماوں نے اسد اویسی کے بنگلے پرحملےکی مذمت کی

دہلی میں مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے بنگلے پر حملے کی مذمت میں اورنگ آباد میں ایم آئی ایم رہنماوں کی جانب سے ڈیویژنل کمشنر کے توسط سے ایک مکتوب مرکزی حکومت کو روانہ کیا گیا۔ اس مکتوب کے ذریعے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Asaduddin Owaisi: اسدالدین اویسی کے گھر پر حملے کا ویڈیو

ایم آئی ایم رہنماوں کا کہنا ہیکہ اس طرح کے حملوں سے مجلس کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ یہ مخالفین کی بوکھلاہٹ کو اجاگر کرتا ہے۔

ایم آئی ایم مزید قوت کے ساتھ ملک کے جمہوری نظام میں اپنی جڑیں مضبوط کرے گی۔ ایم آئی ایم رہنما اترپردیش الیکشن سے بھی اس حملے کو منسوب کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details