اس موقع پر ڈیویژنل کمشنر آفس پر احتجاجی دھرنا دیا گیا، اس دھرنے میں ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے بھی شرکت کی۔
ریپ کیس کے خلاف ماتنگ سماج کا 'آکروش مورچہ' - sc st protest against rape incident
اورنگ آباد کے سلوڑ تعلقہ میں ماتنگ سماج کی ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی اور قتل کی مذمت میں ماتنگ سماج کی جانب سے اورنگ آباد شہر میں آکروش مورچہ نکالا گیا۔
کمشنر آفس پر احتجاجی دھرنا دیا گیا
اس موقع پر امتیاز جلیل نے ماتنگ سماج پر ہورہے مظالم کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا ذکر کیا ساتھ ہی ماتنگ سماج کے رہنما انّا بھاؤ ساٹھے کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا۔
امتیاز جلیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ملک دستور ہند کی رو سے چلے گا اور جو لوگ اپنے حساب سے ملک چلانا چاہ رہے ہیں انھیں ان کی جگہ دکھائی جائے گی۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 8:43 AM IST