اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے بیڑ بائی پاس پر 50 گرینز سوسائٹی کے قریب ایک وکیل نے غصے میں آکر ایک مزدور پرفور وہیلر چڑھا دی۔اس واقعے کے سبب علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔وکیل پر مزدور کو زدو کوب کرنے کا بھی الزام ہے۔ اس معاملے میں مزدور کی شکایت پر وکیل سمیت تین دیگر کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا۔ کار کی زد میں آکر مزدور یوگیش زخمی ہو گیا۔ملزمان میں ایڈوکیٹ کرن راجپوت اور ان کے ساتھی گنیش سونونے شامل ہیں۔
پولس کے مطابق شہر کے بیڑ بائی پاس پر 50 گرینز سوسائٹی کے قریب ملزم کرن راجپوت معمولی جھگڑے پر یوگیش آہیرے پر فور وہیلر گاڑی چڑھا دی۔ اس کے بعد جیسے ہی اس کے رشتہ داروں نے اس بارے میں پوچھا تو راجپوت نے گاڑی اسٹارٹ کی اور پانچوں لوگوں کا خیال کئے بغیر گاڑی کو آگے پیچھے لیا ان میں سے ایک پچھلے دروازے کے پاس کھڑا تھا اسے کچھ دور گھسیٹتے ہوئے لے جانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔ پولیس نے اس معاملے میں گنیش سونونے کو گرفتار کیا جبکہ کرن راجپوت اب بھی پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا کیونکہ وہ ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔