طبی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جماعت اسلامی ہند اورنگ آباد سینٹرل کی جانب سے مراٹھواڑہ کے سب سے بڑے گھاٹی ہسپتال اور اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے شعبہ صحت کے افسران کو این 95، این 94 اور سرجیکل ماسک کے ساتھ فیس شیلڈ کے دو بکس کے دیئے گئے۔
جماعت اسلامی ہند کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ 'ہسپتالوں میں جو نرس اور کلاس فور ملازم ہیں وہ بیماری کی پہلی صف میں کھڑے ہوکر تیمارداری کرتے رہتے ہیں اور مریضوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، انہی لوگوں کی مدد کرنے کے لیے کئی سارے ڈاکٹرز سامنے آ رہے ہیں۔