اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں عید الفطر کی تیاریاں تیاریاں زوروں پر ہے۔لوگ خریداری کر رہے ہیں لیکن عید کی خریداری پر مہنگائی کا اثر صاف دیکھنے کو مل رہا ہے۔عید کے دن بنائے جانے والے شیرخورمے پر بھی مہنگائی کا اثر دکھائی دے رہا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ شیرخورمے میں استعمال ہونے والی اشیا بھی اس سے مستثنی نہیں ہے۔ پچھلے دو برسوں سے کورونا وبا کی وجہ سے عید الفطر کی خریداری پر اثر پڑا تھا تو اس سال بڑھتی ہوئی مہنگائی سے لوگ پریشان ہیں۔ مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔
Eid ul Fitr 2023 عید کی خریداری پر مہنگائی کا اثر - اورنگ آبادخبر
عید کی خریداری پر مہنگائی اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔لوگ مہنگائی کے سبب عید خریداری اس طرح سے نہیں کرپارہے ہیں جس طرح وہ گزشتہ برس خریداری کرتے تھے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عید کے کپڑے سمیت دیگر چیزوں پر کافی اثر پڑ رہا ہے،ساتھ ہی مہنگائی کی وجہ سے روزگار پر بھی اثر پڑا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا ہے، ہے کچھ چیزیں ہیں جن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:Eid Ul-Fitr 2023 آج ملک بھر میں منائی جا رہی ہے عید الفطر
دوکانوں عمدہ قسم کے کاجو، بادام ،پستہ ،چارلی ،ناریل کھجور اور مختلف قسم کے میوے موجود ہیں۔ عید کے دن بننے والے شیر خورمے میں استعمال ہونے والی اشیا ءخریدنے آئے لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے عید کی خریداری اثر ڈالا ہے۔وہیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات کا کاروبار اچھا چل رہا ہے لیکن دوپہر کے وقت دھوپ ہونے کی وجہ سے گراہک خریداری کے لیے بازاروں میں نہیں آرہے ہیں لیکن شام کے وقت لوگ شہر میں خریداری کے لیے نکل رہے ہیں۔