ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں 'گُنٹھے واری اسکیم' کے تحت شہر کے غیر قانونی مکانات کو قانونی درجہ دیا جارہا ہے۔ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر آستک کمار پانڈے نے 30 اکتوبر تک گُنٹھے واری اسکیم کا فائدہ اٹھانے کی آخری تاریخ رکھی ہے۔ اِس کے بعد گھروں پر بلڈوزر چلانے کی بات کہی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کے بیان کے بعد عوام میں برہمی دیکھی جارہی ہے۔
مہاراشٹر میں گُنٹھے واری اسکیم کے تحت غیر قانونی مکانات کو قانونی حیثیت دینے کا عمل جاری ہے، اورنگ آباد کے میونسپل ایڈمنسٹریٹر آستک کمار پانڈے نے اس تعلق سے تیس اکتوبر تک اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے ساتھ ہی یہ انتباہ بھی دیا کہ اس کے بعد غیر قانونی مکانات پر کارپوریشن کا بلڈوزر چلے گا۔