مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں سرکاری اسپتال گھاٹی کے کووڈ وارڈ میں اپنی خدمات انجام دے رہے سیکڑوں اِنٹرن ڈاکٹرز (فائنل ایئر کے طلبأ) نے اپنے ماہانہ وظیفے (اسٹائیپنڈ) میں اضافہ کے لیے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہڑتال پر بیٹھے اِنٹرن ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ ممبئی اور پونے کے ڈاکٹروں کے وظائف میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے لیکن مراٹھواڑہ کے ڈاکٹروں کو محض 11 ہزار روپئے ماہانہ وظیفے پر کام کرنا پڑ رہا ہے۔