اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aurangabad Honour Killing Case: اورنگ آباد میں غیرت کے نام پر قتل، سر کاٹنے کے بعد بھائی نے بہن کی سیلفی لی - بھائی نے بہن کا سر جسم سے جدا کیا

اورنگ آباد میں غیرت کے نام قتل کرنے کا Aurangabad Honour Killing Case معاملہ پیش آیا ہے۔ بھائی نے گھر والوں کے خلاف جاکر شادی کرنے پر بہن کا گلا کاٹ کر بے رحمی سے قتل Brother Beheads Sister کردیا۔ لڑکی کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ حاملہ تھی اور اس کا دوسرا مہینہ شروع تھا۔ اس معاملے پر اورنگ آباد کے ایڈیشنل ایس پی نے کہا کہ پوسٹ مارٹم میں حمل کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

http:// اورنگ آباد میں غیرت کے نام پر قتل، سر کاٹنے کے بعد سیلفی لی//urdu/08-December-2021/mh-aur-01-ghairat-ke-naam-pr-murder-pkg-7204819_08122021150801_0812f_1638956281_617.jpg
اورنگ آباد میں غیرت کے نام پر قتل، سر کاٹنے کے بعد سیلفی لی

By

Published : Dec 10, 2021, 7:10 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں پسند کی شادی کرنے پر ایک بھائی نے اپنی ہی بہن کا بے رحمی سے قتل Brother Killed His Sister کردیا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بھائی نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر اس واردات کو انجام Boy Beheads Sister With Help of Motherدیا ہے۔ اتنا ہی نہیں بھائی نے قتل کرنے کے بعد کٹے ہوئے سر کے ساتھ سیلفی Brother Takes Selfies with Severed Head بھی لی۔

قتل کی یہ وحشتناک واردات اورنگ آباد کے ویجا پور تعلقہ کے لاڈ گاؤں Ladgaon in Vaijapur Teshil میں پیش آئی ہے۔ ویجاپور پولیس نے ملزم بھائی اور ماں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول بارہویں پاس تھی اور اس کا شوہر بی اے فرسٹ ایئر میں ہے۔ لڑکی نے گھروالوں کے پسند کے خلاف چھ مہینے قبل شادی کرلی تھی۔ وہیں بتایا جارہا ہے کہ ملزم نابالغ ہے۔

غیرت کے نام پر کیے گئے اس قتل کے حوالے سےمزید معلومات جاننے کے لیے جب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم اورنگ آباد کے ویجا پور کے لاڈگاؤں پہنچی تب گاؤں میں عجیب خاموشی چھائی ہوئی تھی۔ قتل کی جگہ پر ابھی تک خون کے نشان نظر آرہے تھے، گھر کو تالا لگا ہوا تھا۔ کشوری اور اویناش سنجے کی محبت کی کہانی مراٹھی فلم سیراٹ سے ملتی جلتی ہے۔


مقتول کے شوہر اویناش سنجے تھور نے بتایا کہ ان کی محبت کی کہانی کالج کے دور سے شروع ہوئی، دونوں کے گھر ایک دوسرے کے گھر سے قریب ہیں، ان کے گھروں کا فاصلہ تقریباً 2 سے 3 کلومیٹر تھا۔ کشوری 11ویں کلاس میں پڑھتی تھی جبکہ اویناش 12ویں میں تھا۔ دونوں ایک ہی بس میں کالج آتے جاتے تھے، پہلے بات چیت ہوتی تھی پھر پیار ہوا۔اویناش فرسٹ ائیر میں تھا اور کشوری کی 12 ویں کی پڑھائی مکمل ہوچکی تھی۔ جب کشوری کے گھر والوں کو اس بارے میں علم ہوا تب انہوں نے اس کی پڑھائی بند کرواکر گھر پر بٹھا دیا۔


کچھ عرصے کے بعد اویناش اور کشوری نے فیصلہ کیا کہ وہ شادی کرلیں گے اور 21 جون 2021 کو دونوں نے اپنے اپنے گھر سے بھاگ کر پونے کے آنندی گاؤں میں ایک دوسرے سے شادی کرلی۔شادی کے 1 ماہ بعد ہی دونوں واپس اویناش کے گھر آگئے۔ شادی کے بعد دونوں اچھے سے ایک ساتھ اچھی زندگی گزار رہے تھے۔


اویناش سنجے تھورے نے بتایا کہ ایک ہفتے قبل لڑکی کی ماں اس سے ملاقات کرنے بھی آئی تھی۔ اتوار کے روز وہ لڑکی کی ماں اور اس کا چھوٹا بھائی دوبارہ اس سے ملاقات کرنے گھر آئے۔ وہ اپنی ماں اور بھائی کے لیے چائے بنا رہی تھی کہ اچانک اس کے چھوٹے بھائی نے کشوری پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں دوسرے کمرے میں سو رہا تھا تھا۔ گھر میں کچھ چیزوں کی گرنے کی آواز سے میری نیند توڑ گئی۔ جب میں نے باورچی خانہ میں جاکر دیکھا تب کشوری کی ماں نے لڑکی کے پاؤں پکڑے ہوئے تھے اور اس کا چھوٹا بھائی اس کی گردن پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر رہا تھا۔

اورنگ آباد میں غیرت کے نام پر قتل، سر کاٹنے کے بعد سیلفی لی

مزید پڑھیں: میرٹھ: بھائی نے بہن کا کیا قتل

اس کے چھوٹے بھائی نے اویناش کو بھی مارنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوپایا۔ اویناش نے فورا گھر سے باہر نکل کر اپنے رشتہ داروں کو مدد کے لیے پکارنے لگا۔ تب تک کشوری کا چھوٹا بھائی اور ماں کشوری کا سر لے کر گھر سے باہر آئے۔ اتنا ہی نہیں اس کے چھوٹے بھائی نے سر کے ساتھ موبائل پر سیلفی بھی لی۔ تاہم اس معاملے پر پولیس نے کہا کہ موبائل فون کو فورینسک جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے۔کشوری کے شوہر کا کہنا ہے کہ کشوری حاملہ تھی اور اس کا دوسرا مہینہ شروع تھا، لیکن اس معاملے پر اورنگ آباد کے ایڈیشنل ایس پی نے کہا کہ پوسٹ مارٹم میں حاملہ کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

اویناش کے رشتہ داروں نے بتایا کہ شادی کے بعد کشوری اور اویناش اپنی زندگی اچھی طرح گزار رہے تھے اور کشوری سب کے ساتھ مل کر رہتی تھی جب لڑکی کی ماں اور بھائی نے اس کا سر قلم کر نے کے بعد اسے باہر لایا تو یہ لوگ بہت ڈرے گئے تھے۔

گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ موٹے اور تھورے خاندان کے لوگوں کے درمیان پہلے سے ہی کچھ تنازع چل رہا ہے۔جھگڑا چل رہا ہے، اسی وجہ سے دونوں خاندانوں کے لوگ ایک دوسرے کے خاندان میں شادی نہیں کرتے تھے۔ لیکن لوگوں نے کیمرے کے سامنے یہ باتیں کہنے سے انکار کر دیا۔ پولیس نے ماں کو حراست میں لیا ہے اور اس کے بھائی کو جیونائل ہوم بھیجا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details