اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں یاد اقبال پروگرام کا انعقاد - اورنگ آباد کی خبریں

اورنگ آباد میں منعقدہ پروگرام میں معروف دانشور ڈاکٹر ارتکاز افضل اور ماہر اقبالیات ڈاکٹر صدر الحسن ندوی نے شاعر مشرق کی فکر و فن پر روشنی ڈالی۔

یاد اقبال پروگرام کا انعقاد
یاد اقبال پروگرام کا انعقاد

By

Published : Nov 11, 2021, 5:01 PM IST

علامہ اقبال ایک عہد ساز شخصیت تھے۔ علامہ اقبال نے قوم کو اپنی گمشدہ میراث سے روشناس کروانے کے لیے پوری زندگی وقف کردی۔ ان خیالات کا اظہار معروف دانشور ڈاکٹر ارتکاز افضل نے کیا۔

ارتکاز افضل اورنگ آباد میں مہاراشٹر مسلم عوام کمیٹی کے یاد اقبال پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ اس شایان شان تقریب میں یوم اردو کی مناسبت سے صحافیوں، سماجی جہد کاروں اور زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے حضرات کو تہنیت پیش کی گئی اور ان کی خدمات کا عوامی سطح پر اعتراف کیا گیا۔

یاد اقبال پروگرام کا انعقاد

اس تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ پہلی مرتبہ کسی ادبی تقریب میں شہر کی نامور سیاسی شخصیات نے نہ صرف اسٹیج شیئر کیا بلکہ اپنے سیاسی نظریات سے بالاتر ہوکر باہمی اتحاد کے پیغام کو عام کیا۔

معروف دانشور ڈاکٹر رتکاز افضل، ماہر اقبالیات ڈاکٹر صدر الحسن ندوی نے شاعر مشرق کی فکر و فن پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارتکاز افضل نےکہا کہ علامہ اقبال ایک عہد ساز شخصیت تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مہاراشٹر وقف بورڈ کے سات مقامات پر ای ڈی کے چھاپے، نواب ملک کے ماتحت ہے وزارت

یوم اردو کی مناسبت سے اس پروگرام میں صحافتی، سماجی اور زندگی کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے حضرات کی خدمات کا عوامی سطح پر اعتراف کیا گیا۔ انھیں تہنیت پیش کی گئی اور ٹرافی و سپاس نامے پیش کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

عوامی کمیٹی کے ذمہ داروں نے اس موقع پر کمیٹی کے اغراض مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کمیٹی کا مقصد باہمی اتحاد کو فروغ دینا ہے اور اقبال کا پیغام بھی یہی ہے۔ مولانا صدر الحسن ندوی نے علامہ اقبال کے اشعار کی روشنی میں فلسفہ اقبال کو واضح کیا۔

اورنگ آباد کے مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں منعقدہ یاد اقبال پروگرام کئی معنوں میں اہمیت کا حامل کہا جاسکتا ہے۔ اس پروگرام میں پہلی مرتبہ کٹر سیاسی حریفوں کو بھی مسلم کمیٹی ایک ساتھ لانے میں کامیاب رہی۔ میونسپل کارپوریشن الیکشن سے پہلے مسلم رہنماؤں کا یہ آپسی اتحاد آج علامتی ہی صحیح لیکن مستقبل قریب میں یہ حقیقی روپ بھی اختیار کرسکتا ہے کیونکہ بقول اسد الدین اویسی امکانات کا دوسرا نام سیاست ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details