اولتاج دکن یعنی بی بی کا مقبرہ جسے منی تاج بھی کہا جاتا ہے، اورنگ آباد شہر میں واقع شہنشاہ اورنگ زیب کی اہلیہ رابعہ درانی کا یہ مقبرہ عالمی سطح پر سیاحوں کو راغب کرتا ہے، لیکن اورنگ آباد شہر میں ٹریفک مسائل اور دیگر وجوہات کی بنا پر پچھلی دو دہائیوں میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔
محکمہ آثار قدیمہ نے بی بی کا مقبرہ کی پانچ سال کے لیے تزئین نو اور نگہداشت کی ذمہ داری ملٹی نیشنل کمپنیوں کو سونپنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
مہاراشٹر میں بی بی کا مقبرہ، دولت آباد کا قلعہ اور گھرشنیشور مندر ایسے تاریخی مقامات ہیں جہاں کثیر تعداد میں عقیدت مند اور سیاح پہنچتے ہیں، لیکن ان کے لیے وہ سہولیات میسر نہیں جو ہونی چاہیے۔