اورنگ آباد کی سلّوڑ تحصیل کے گاؤں اندھیری میں تیز بارش کے دوران گاؤں کی بھراڑی ندی میں پانی آگیا جس کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بھیڑ بڑی تعداد جمع ہو گئی۔
اورنگ آباد: اپنی جان خطرے میں ڈال کر ڈوبتے شخص کو بچایا اس دوران پچاس سالہ سمادھن مادھو راؤ وانکھیڑے بھی شامل تھا۔ ندی کے قریب اس کا توازن بگڑنے کی وجہ سے وہ ندی میں گر گیا۔
مادھو راؤ ندی کے تیز رفتار پانی میں ڈوبنے لگا جس کے بعد اندھیری گاؤں کے لوگ اسے ڈوبتے ہوئے دیکھ رہے تھے لیکن کوئی بھی اسے بچانے کے لئے آگے نہیں آیا۔ اسی بیچ گاؤں کے ایک نوجوان اکشے نے ندی میں چھلانگ لگا دی اور ڈوبتے ہوئے نوجوان کو پانی سے باہر نکالنے کے لئے کوشش کی، کڑی مشقت کے بعد مادھو راؤ کو رسی کی مدد سے باہر نکالا گیا۔
اس دوران گاؤں کے لوگوں نے موبائل میں پانی میں ڈوبتے ہوئے نوجوان کی مدد کرتے ہوئے ویڈیو بنا لیا۔ فی الحال پانی میں ڈوبنے والے شخص کی طبیعت ٹھیک ہے اور اسے بچانے والا نوجوان گاؤں میں سانپ پکڑنے کا کام کرتا ہے گاؤں والوں کی طرف سے اسے ایوارڈ بھی دیا جارہا ہے۔