سینکڑوں نرس آج سے ہڑتال پر ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کی سینکڑوں نرسوں نے آج سے بے مدت ہڑتال شروع کی ہے،نرسوں کا مطالبہ ہے کہ 2005 کے بعد سے جو لوگ سرکاری ملازمت میں آئے تھے انہیں بھی پرانی پنشن دینی چاہیے،اس کے علاوہ نرسوں کو دوران ملازمت پیش آنے والے مسائل کے حل کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے،ہڑتا ل پر بیٹھی ان نرسوں کا کہنا ہے کہ حکومت جب تک پرانے پیشن کے نفاذ کے تعلق سے یقین دہانی نہیں کراتی ہے اس وقت تک ان کی یہ ہڑتا جا رہ رہے گی۔سرکار ہسپتال کے نرسوں کے ہرتال کے سبب ہسپتال آنے والے مریضوں کو پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔
ہڑتال پر بیٹھی ان نرسوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے ہم مطالبات کر رہے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے ہمارے مطالبات پر توجہ نہی ںدی جارہی ہے،جس کے وجہ سے ہم ہڑتال کرنے پر مجبور ہیں۔
واضح رہے کہ گھاٹی ہسپتال ایک بڑا سرکاری ہسپتال ہونے کی وجہ سے یہاں مختلف اضلاع کے مریض علاج کی غرض سے آتے ہیں،لیکن اب جب کے مذکورہ ہستال کے نرسوں ہڑتا پر ہیں تو ہسپتال کا رخ کرنے والے مریض کا علاج کون کرےگا
احتجاج کرنے والی نرسوں کا کہنا ہے کہحال کے ایام میں حکومت کی جانب سے ایم پی ایس اسکیم شروع کی ہے اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا،انہوں نے 2005 سے ریاست میں کئی سرکاریں تبدیل ہوئی ہیں مگر ان کے مطالبات پر کسی بھی حکومت نے توجہ نیں دی ہے۔ ان ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک سرکار پرانی پنشن نافذ نہیں کر دیتی اس وقت سرکاری ملازمین اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ،احتجاج صرف اورنگ آباد میں ہی نہیں بلکہ پوری ریاست میں سرکاری ملازمین کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:Birth Rate In Aurangabad Govt Hospital اورنگ آباد کے سرکاری اسپتال میں شرح پیدائش میں اضافہ