اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کے پولیس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا کا ممبئی میں تبادلہ ہوگیا ہے جس کے بعد اورنگ آباد شہر پولیس کی جانب سے پولیس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر پولیس کمشنر کو پھول مالا پیش کی گئی جس وقت پولیس کمشنر الوداعی تقریب سے باہر نکلے رہے تھے، اس وقت پورے پولیس کمشنر آفس میں ریڈ کارپیٹ بچھایا گیا تھا، ساتھ ہی پولیس کمشنر پر پھولوں کی بارش بھی کی گئی اور پولیس کمشنر آفس میں ڈاکٹر نکھل گپتا کو مٹھائی میں تولہ گیا۔ اس دوران کئی پولیس افسران کی آنکھیں نم ہوگئیں۔
اس تقریب میں اورنگ آباد شہر کے تمام پولیس اسٹیشنوں کے افسران و ملازمین کے ساتھ ساتھ اعلی پولیس کے افسران بھی شامل ہوئے۔ اس موقع پر پولیس کمشنر نے اپنے تاثرات بیان کیے، ساتھ ہی پولیس اہلکاروں نے پولیس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا کا شکریہ ادا کیا اور انہیں گل پیش کیے جس وقت پولیس کمشنر الوداعی تقریب سے رخصت ہو رہے تھے، اس وقت پورے پولیس کمشنر آفس میں ریڈ کارپیٹ بچھایا گیا اور پولیس اہلکاروں و ملازمین کی جانب سے پولیس کمشنر کے راستے سے جاتے وقت پھولوں کی بارش کی گئی۔ اس دوران نم آنکھوں سے پولیس اہلکاروں نے انہیں وداع کیا۔