ریست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کی معروف شخصیت و سابق کرکٹ کوچ شیخ حیبیب لاک ڈاون کے دوران شہر کے مختلف دیہی علاقوں میں جا کر مکانات کو سینٹائزر کر رہےہیں ۔شیخ حبیب نے ذاتی رقم سے مشین خرید کر مختلف مقامات پر جا کر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو کر ہے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے دوران بستیوں کوسینٹائزر کر ہے ہیں گذشتہ تین ہفتوں سے وہ یہ خدمات انجام دے رہےہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انسانیت سب سے مقدم ہےاور انسانیت
کو بچانے کے لیے ہر کسی کو اپنے طور کچھ نہ کچھ کرنا چاہیے۔
شیخ حبیب کا کہنا ہے کہ انہیں کہی سارے لوگوں کے فون بھی آنے لگے ہیں۔لوگ یہ کہ رہے ہیں کے اگر اسپرے یا کیمیکل کے لیے پیسے خرچ ہوتےہیں تو ہیں تو وہ انہیں دینے کے لئے تیار ہیں۔
مگر حبیب کا کہنا ہےکہ ان کے پاس فی الوقت رقم ہیں۔اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو ان سے رجو ع کیا جا ئیگا۔
ادھر شیخ حبیب کے دوستوں نے ان کے اس کار خیر کی خوب ستائش کی انہوں نے کہا کہ لوگ پیسے تو خرچ کرتے ہیں لیکن میدان میں میں آکر کام نہیں کرتے ۔