لاک ڈاؤن کی منسوخی کے بعد امتیاز جلیل اور ان کے حامیوں کے جشن منانے پر اورنگ آباد سٹی چوک پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا۔
امتیاز جلیل کے خلاف ایف آئی آر امتیاز جلیل کے حامیوں نے لاک ڈاؤن کی منسوخی کے بعد ان کی رہائش گاہ کے قریب جشن منایا تھا جس میں امتیاز جلیل بھی شامل ہوئے تھے۔
بی جے پی اور شیوسینا نے اس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے امتیاز جلیل کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد سٹی چوک پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سابق ممبر آف پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے نے ضلع کلکٹر پر الزام عائد کیا کہ وہ امتیاز جلیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔