اردو

urdu

ETV Bharat / state

FIR Against Aurangabad youths اورنگ آباد میں اشتعال انگیز پوسٹ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج - کراڑ پورہ علاقے میں تشدد

اورنگ آباد کا نام بدلنے اور شہر کے کراڑ پورہ علاقے میں تشدد کے بعد سے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ کرنے کا سلسلہ پندرہ دنوں سے جاری ہے۔ پولیس کمشنر نے اشتعال انگیز پوسٹس کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کردی ہے اور دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 12, 2023, 12:03 PM IST

سوشل میڈیا کا استعمال بڑی ذمہ داری سے کریں

اورنگ آباد: پولیس اب ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے جو سوشل میڈیا پر اشتعال انگریز پوسٹ کر رہے ہیں۔ اسی کی ایک کڑی میں شہر پولیس نے دو الگ الگ پولیس اسٹیشن میں اشتعال انگیز پوسٹ کرنے والے دو لوگوں کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ اسی دوران ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے پولیس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا نے وارنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں کچھ دنوں سے بڑی تعداد میں لوگ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹس کر رہے ہیں۔ یہ جانے بغیر کہ اس کا شہر پر کیا اثر ہو گا۔ ایسے لوگوں کو سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ بصورت دیگر پولیس کی جانب سے ایسے لوگوں کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا نے بتایا کہ پولیس اشتعال انگیز پوسٹس کرنے والوں کے ساتھ ساتھ مذکورہ پوسٹ کو ڈیلیٹ نہ کرنے پر گروپ ایڈمن کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرے گی۔ انہوں نے شہر کے مکینوں سے اپیل کی کہ وہ کوئی اشتعال انگیز پیغام پوسٹ نہ کریں جس کی وجہ سے دوسرے مذاہب، برادریوں یا گروہوں کے افراد کے جذبات مجروح ہوں۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ شہر کی صورتحال گذشتہ چند دنوں سے نازک ہے۔ ایسی صورتحال میں اشتعال انگیز پیغام موجودہ صورتحال کو مزید نازک بنا دیتے ہیں۔ شہر میں امن قائم کرنا ہمارا کام ہے۔ شہریوں کے تعاون سے پولیس بھی شہر میں قیام امن میں موثر کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے شہر کے مکینوں سے اپیل کی کہ وہ شہر میں امن برقرار رکھنے کے لیے محکمہ پولیس کے ساتھ تعاؤن کریں اور اشتعال انگیز پوسٹس کو سوشل میڈیا پر وائرل نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:SDPI PC On Kiradpura Violence کراڑ پورہ تشدد سے متعلق ایس ڈی پی آئی کی پریس کانفرنس

ABOUT THE AUTHOR

...view details