اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aurangabad Education Officer on Madrasa مدرسے کی وجہ سے تاخیرسے اسکول پینچنے والے بچوں کواسکول ایجوکیشن آفیسرکا نوٹس

اورنگ آباد ضلع پریشد کے محکمہ تعلیم سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کُچھ دن سے مسلم طلباء اسکول وقت پر نہیں آ رہے ہیں جس کے بعد ضلع پریشد محکمہ تعلیم کے انچارج نے سبھی ضلع پریشد اسکولوں کو ایک نوٹس جاری کیا ہے۔Aurangabad Education Officer Order To Make A

مدرسے کی وجہ سے تاخیرسے اسکول پینچنے والے بچوں کواسکول ایجوکیشن آفیسرکا نوٹس
مدرسے کی وجہ سے تاخیرسے اسکول پینچنے والے بچوں کواسکول ایجوکیشن آفیسرکا نوٹس

By

Published : Sep 6, 2022, 6:33 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد آباد ضلع پریشد نے مدرسے کی تعلیم کی وجہ سے اسکول تاخیر سے پہنچنے والے لڑکے لڑکیوں اور ان کے گارجین کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ضلع پرشید کے محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے پر اقلیتی طبقے کے لوگوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔Aurangabad Education Officer Order To Make A List Of Students going to Madrasa Instead Of School

مدرسے کی وجہ سے تاخیرسے اسکول پینچنے والے بچوں کواسکول ایجوکیشن آفیسرکا نوٹس

ضلع پریشد کے محکمہ تعلیم کی انچارج جائشری چوہان نے بتایا کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک بچوں کا اسکول صبح ساڑھے نو بجے سے شام چار بجے تک رہتا ہے لیکن کچھ دن سے بچے صبح دیر سے آرہے ہیں۔جب تفتیش کی گئی تو پتا چلا کہ صبح کے وقت بچوں کا مدرسہ ہوتا ہے۔

اس لئے وہ اسکول دیر سے آتے ہیں۔اس معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع پریشد محکمہ تعلیم کے انچارج نے سبھی ضلع پریشد اسکولوں کے بچوں کو ہدایات جاری کی ہے۔ اِن کے والدین سےبچے کو وقت پر اسکول بھیجنے کی اپیل کی ہے۔ بچوں کے اسکول بھیجنے سے ان کا مستقبل روشن ہوگا۔ اسکول میں بچوں کو پڑھنے لکھنے کی تمام چیزیں حکومت کی جانب سے مفت میں دی جاتی ہیں۔



اس معاملے پر اسلامی اسکالر نوشاد عثمانی کا کہنا تھا کہ جس طرح کنوینٹ اسکول کو اسکول کہا جاتا ہے، ٹھیک اسی طرح مدرسہ کو بھی اسکول کہاں جاتا ہے لیکن بہت سے لوگ اس بات سے واقف نہیں ہیں ۔جو لوگ مدرسے کو اسکول نہیں مانتے وہ لوگ ہندستان کے آئین آرٹیکل 29 اور 30 ​​کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
مدرسہ میں عالم کورس دنیائی تعلیم میں بی اے کہلاتا ہے۔فاضل کا کورس ایم اے کہلاتا ہے۔ یہ سب بنیادی باتیں ہیں جس کے بارے میں جانکاری ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Study Center for Deserving Students in Aurangabad: اورنگ آباد میں مستحق طلبا وطالبات کے لیے اسٹڈی سینٹرشروع کرنے کا اعلان


مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے اپوزیشن رہنما امباداس دانوے نے کہا ہے کہ اسکول کی تعلیم کی اہمیت سب کو معلوم ہے لیکن مدرسے کی تعلیم مذہبی تعلیم ہے ۔جسے بچے اپنے اسکول کے ساتھ ساتھ حاصل کر سکتے ہیں۔ جو بہت اچھی بات ہے لیکن ایسے بہت سے طلبہ ہیں جو اسکول کے دوران مدرسے جاتے ہیں اور اسکول وقت پر نہیں پہنچ پاتے ہیں۔ وہ بہت غلط کرتے ہیں۔ساتھ ہی اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے نے کہا ہے کہ اگر ضلع پریشد اسکولوں کے بچے وقت پر اسکول نہیں آتے ہیں اور مدرسے میں جاتے ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details