اورنگ آباد کے آئیکان ہسپتال میں الطاف شیخ نامی ڈاکٹر طبی خدمات انجام دیتے ہیں اور ان کے پاس شانتا بائی نامی بزرگ خاتون علاج کے لیے آئیں۔ ڈاکٹر الطاف نے خاتون کا علاج کیا۔
جب مریضہ ہسپتال سے رخصت ہونے لگیں تو وہ ڈاکٹر الطاف کو یہ کہتے ہوئے لگے لگا کر رونے لگیں کہ اس میں اسے اپنے بیٹے کی جھلک نظر آتی ہے جو فوج میں تھا اور شہید ہوگیا۔
شانتا بائی کو روتا ہوا دیکھ کر ڈاکٹر الطاف نے بھی انہیں گلے لگایا اور ان کی آنکھوں سے بھی آنسو جاری ہوگئے۔ ڈاکٹر اور مریضہ کے مابین والہانہ محبت کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور ڈاکٹر الطاف کے اس جذبے کو خوب پزیرائی مل رہی ہے۔