اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع کٹ کٹ گیٹ علاقے پر واقع 22 ایکڑ 22 گنٹھ اراضی کو دشمن کی ملکیت قرار دے دیا گیا۔علاقے کے لوگوں کو اپنے اپنے گھروں کو خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے نوٹس ملنے کے بعد مقامی باشندوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔لوگوں میں غم و غوصہ بھی جا ریا ہے۔ اورنگ آباد سے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے بابر کالونی میں متاثرہ ساکنان سے ملاقات کی اور اس کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی۔ رکن پارلیمان امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ میں آپ کا بیٹا اور بھائی ہوں۔ میں یہ سن کر پریشان ہوں لیکن کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کسی کے ساتھ ناانصافی ہونے نہیں دیں گے۔
انہوں نے لوگوں سے وعدہ کیا کہ وہ خود کلکٹر اور متعلقہ اداروں سے ملاقات کریں گے تاکہ معاملے کی جانکاری پوری طرح سے مل سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ کٹ کٹ گیٹ علاقے میں رہنے والے شہری گزشتہ 50 سال سے یہاں گھر بنا رہے ہیں۔ ان کے پاس ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری این او سی، رجسٹری، پی آر کارڈ، ٹیکس کی ادا ئیکی کے مختلف دستاویزات بھی ہیں۔ حکومت نے اچانک ان لوگوں کے مالکانہ حق چھیننے کی کوشش کی۔ ایک طرف مرکزی حکومت پردھان منتری آواس یوجنا کے ذریعہ مکان فراہم کرنے کی اسکیم کو نافذ کرتی ہے۔ دوسری جانب قانونی طور پر کٹ کٹ گیٹ میں مقیم لوگوں کے مکانات کو گرانے کے لئے نوٹس بھیجا جاتا ہے۔چند لوگ غریب لوگوں کے ساتھ سیاست کرنے پر آمادہ ہیں۔