اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: دھنگر سماج کا ریزرویشن کی مراعات کے لیے احتجاج - ایس ٹی زمرے

اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر آفس کے سامنے آج دھنگر سماج کے لوگوں نے ریزرویشن کے لیے احتجاج کیا۔ ڈھول تاشے بجاکر ان لوگوں نے حکومت کو بیدار کرنے کی کوشش کی۔

Aurangabad: Dhangar Samaj protests for reservation concessions
اورنگ آباد: دھنگر سماج کا ریزرویشن کی مراعات کے لیے احتجاج

By

Published : Sep 26, 2020, 4:42 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں دھنگر سماج کی جانب سے ریزرویشن کی مراعات کے لیے ڈھول تاشے بجاکر حکومت کو بیدار کرنے کی کوشش میں احتجاج کیا گیا۔ دھنگر سماج کا مطالبہ ہے کہ انہیں ایس ٹی زمرے میں شامل کیا جائے۔

اورنگ آباد: دھنگر سماج کا ریزرویشن کی مراعات کے لیے احتجاج

دھنگر سماج کا کہنا ہے کہ پچھلے ستر برسوں سے وہ اپنے سماج کو ایس ٹی زمرے میں شامل کرنے کے لیے جد و جہد کر رہے ہیں لیکن حکومت توجہ نہیں دے رہی ہے۔

ان کا دعوی ہے کہ دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے دھنگر سماج کو ایس ٹی زمرے میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی لیکن سیاست کے ٹھیکیداروں نے سماج کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ وہیں ملک میں دھنگر سماج کی آبادی دو کروڑ بتائی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details