اس احتجاج میں مظاہرین نے مودی اور یوگی حکومت کے خلاف پلے کارڈ بتا کر اپنی برہمی کا اظہار کیا۔
ہاتھرس معاملہ: دلت اور مسلم خواتین کا احتجاج - یوگی حکومت
ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مجسمےکے قریب دلت تنظیموں نے ہاتھرس معاملے پر نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے خلاف پلے کارڈ لے کر احتجاج کیا اس احتجاج میں سینکڑوں کی تعداد میں دلت تنظیموں کے لوگ شامل ہوئے۔
women protest
ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت میں خواتین بالکل بھی محفوظ نہیں ہیں اور جنسی زیادتی اور قتل معمول کی بات ہو گئی ہے جبکہ اتر پردیش میں غنڈہ راج قائم ہے
مظاہرین نے متاثرین کے گھر والوں کو انصاف دلانے کے لیے مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔