اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: نقلی سونے پر قرض لینے والے پولیس کی گرفت میں - مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد

بینکوں میں اصلی سونا نقلی سونا رکھنے اور اس کے بدلے میں قرض کے نام پر بڑی رقم لینے والے دو بدمعاشوں کو اورنگ آباد کرائم برانچ یونٹ نے گرفتار کیاہے۔

نقلی سونے پر قرض لینے والے پولیس کی گرفت میں
نقلی سونے پر قرض لینے والے پولیس کی گرفت میں

By

Published : Jan 25, 2020, 11:36 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 10:19 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کی کرائم برانچ یونٹ نے اصلی سونا بتاکر نقلی سونے سے کر بینک سے قرض لینے والے دو شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔

مدھوکر ساونت، انسپکٹر، اورنگ آباد کرائم برانچ، ویڈیو

اورنگ آباد کرائم برانچ یونٹ کے پولیس انسپکٹر مدھوکر ساونت نے بتایا کہ تفتیش میں دونوں ملزمین نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اورنگ آباد کی گرامین بینک اور نگر کوآپریٹیو بینک میں بھی اصلی سونا بتا کر نقلی سونا رکھا جاتا ہے اور اس نقلی سونے پر قرض لیا جاتا ہے۔

نقلی سونے پر قرض لینے والے پولیس کی گرفت میں

گرفتار شدگان کے بتانے پر اورنگ آباد کرائم برانچ نے معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے بینک کو لیٹر دیا، اس کے بعد بینک میں رکھا ہوا سونا چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ ان بینکوں میں تقریباً پانچ کلو نقلی سونا رکھ کر بینک سے ایک کروڑ 2 لاکھ روپے کا قرض لیا گیا ہے۔

فی الحال کرائم برانچ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ اس معاملے میں اور کتنے افراد ملوث ہیں۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 10:19 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details