ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انتظامیہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 102 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا کے کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 37104 ہوگئی۔
کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر انتظامیہ چوکس ہے۔ ضلع میں اب تک کوویڈ انفیکشن کی وجہ سے 1047 اموات ہوئی ہے جبکہ اس مرض سے 34508 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔