مہاراشٹر کے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں کورونا وبا کے دوران کام کرنے والے ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز تنخواہوں سے محروم ہیں۔ان لوگوں کو چار مہینے سے تنخواہ نہیں ملی ان کا کہنا ہے کہ انہیں مالی دشواریوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی مالی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے۔ اس بات کا انکشاف کچھ یوں ہوا کہ کورونا وبا کے دوران طبی شعبے میں عارضی طور پر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز اور سینکڑوں ہیلتھ ورکرز پچھلے چار مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ’’ آیوش ‘‘کے تحت کورونا جانبازوں کی تقرریاں تو ہوگئی اور ان سے کام بھی لیا گیا لیکن پہلے دن سے آج تک انھیں تنخواہیں ادا نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد: کارپوریشن اساتذہ گھر گھر جاکر طلبا کو تعلیم دے رہے ہیں