اورنگ آباد: 36 گھنٹے کے اندر اورنگ آباد دیہی پولیس کی کرائم برانچ نے مدھیہ پردیش سے دو چوروں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے اورنگ آباد کے کچنیر جین مندر سے سونے کی مورتیاں چرائی تھیں جن کا وزن 2 کلو سے زیادہ تھا۔ ملزمین نے چوری کی واردات کا اعتراف کیا ہے ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ جو مورتی چوری کی گئی تھی اسے پگھلا کر اس کے کچھ حصوں کو سونار کو بیچ دیا گیا ہے۔
جین مندر سے سونے کی مورتی چرانے والے دو چور گرفتار اورنگ آباد ضلع کے چکل تھانہ علاقہ کے کچنیر گاؤں میں واقع جین مندر سے 1 کروڑ 5 لاکھ روپے مالیت کی 2 کلو گرام سے زیادہ وزنی سونے کی مورتی چُرانے والے دو چوروں کو مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع سے گرفتار کرنے میں پولیس کو کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے ان دونوں ملزمین سے مورتی کے ٹکڑے کرنے کے بعد بچے ہوئے 1 کلو 700 گرام سونے کے ٹکڑے اور 70,000 روپے نقد برآمد کیا ہے۔ گرفتار ملزمین کی شناخت 32 سالہ ارپت نریندر جین ساکن شیو پوری تحصیل، ضلع گنا اور 27 سالہ انل بھوانی دین وشوکرما ساکن شاہ گڑھ، ضلع ساگر، مدھیہ پردیش کے طور پر کی گئی ہے۔ 2kg Gold Idol Theft Case
اورنگ آباد کے دیہی ایس پی منیش کلوانیہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 25 دسمبر کو اورنگ آباد کے ایک تاجر ونود لوہاڈے نے ضلع کے چکل تھانہ پولیس میں کچنیر میں واقع جین برادری کے چنتامنی پارشواناتھ دگمبر جین مندر کے کور سے 2 کلو سے زیادہ وزنی سونے کی مورتی کی چوری کی شکایت درج کرائی تھی۔ چوروں نے اصل سونے کی مورتی چرا کر وہاں تانبے کی مورتی رکھ دی ہے اس شکایت پر پولیس نے کیس درج کرکے سنجیدگی سے تحقیقات شروع کردی. واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایس پی کلوانیا نے معاملے کی جانچ چکل تھانہ پولیس کے ساتھ کرائم برانچ کو سونپی تھی۔ Auranganad Gold Idol Theft Case
ایس پی کلوانیہ نے بتایا کہ چند دن پہلے مندر میں چاتر ماس چل رہا تھا اس کے لیے، جین برادری کے مہاراج آئے تھے اور ملزم ارپت نریندر ایک جین کارکن کے طور پر مہاراج کے ساتھ آیا تھا وہ چار مہینے تک مندر میں ہی رہا تھا چترماس ختم ہونے کے بعد ملزم نریندر جین مدھیہ پردیش کے لیے روانہ ہوا اور 20 دن کے بعد دوبارہ کچنیر پہنچا۔ مندر میں ہر روز سونے کی مورتی کو تقدس کے لیے نکالا جاتا تھا پھر اسی جگہ رکھا دیا جاتا یہ تمام معلومات حاصل کرنے کے بعد 14 دسمبر کو ملزم ارپیت نریندر جین نے مندر میں رکھی سونے کی مورتی چرا لی اور راجستھان کے جے پور سے لائی ہوئی تانبے کی مورتی رکھ دی اور ملزم 14 دسمبر کو مورتی چرا کر مدھیہ پردیش بھاگ گیا تھا۔
ایس پی کلوانیہ نے بتایا کہ یہ واقعہ کے تقریباً 10 دن بعد مندر کے اہلکاروں کو سونے کی مورتی ہونے اور اس کی جگہ تانبے کی مورتی رکھے جانے کا شبہ ہوا جس کے بعد ان لوگوں نے پولیس میں شکایت درج کروائیں۔ شکایت درج ہونے کے بعد پولیس نے مندر میں نصب سی سی ٹی وی کی بھی تلاشی لی لیکن وہ سی سی ٹی وی سے زیادہ معلومات حاصل نہیں کر سکے. پولیس اپنے مخبر کے ذریعے چور تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔ ایس پی نے بتایا کہ مندر سے سونے کی مورتی چوری کرنے کے بعد ملزم ارپت جین مدھیہ پردیش میں اپنے آبائی وطن جی گونا چلا گیا وہاں اس نے اپنے دوست انل بھوانی دین وشوکرما کی مدد سے مورتی کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اس کے بعد اس میں تقریباً 350 گرام سونا بھوپال شہر کے ایک سونار کو بیچ دیا۔ یہاں دیہی پولیس نے جب معاملے کی جانچ شروع کی تو انہیں مخبر سے اطلاع ملی کہ مندر میں سونے کی مورتی چوری کرنے میں مدھیہ پردیش کا رہائشی ارپت نریندر جین ملوث ہے۔ اس اطلاع پر پولیس مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع پہنچی اور دونوں ملزمین کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ملزمین نے مندر سے سونے کی مورتی چوری کرنے کا اعتراف کیا جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرکے اورنگ آباد لے آئی ہے۔ Aurangabad Cops Crack 2kg Gold Idol Theft Case
یہ بھی پڑھیں : Aurangabad Education Exp اورنگ آباد ایجوکیشن ایکسپو میں غیرملکی اشیاء کی مقبولیت میں اضافہ