مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لیکر کانگریس نے شاہ گنج علاقے سے ڈویژنل کمشنر آفس تک ایک انوکھی ریلی نکالی، جس میں کانگریس کارکنان نے بیل گاڑی، اونٹ اور سائیکل کی سواری کر مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
اورنگ آباد میں کانگریس کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں کو لے کر احتجاجی ریلی نکالی۔ یہ ریلی اورنگ آباد کے شاہ گنج علاقے سے لے کر ڈویژنل کمشنر آفس تک نکالی گئی۔ جس میں بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان نے حصہ لیا۔