ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ضلع انتظامیہ کی 02 جولائی کی صبح کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 271 نئے مریض سامنے آئے ہیں
ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5782 ہوگئی ہیں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔
ضلع میں 271 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 2857 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 2654 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے۔
کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔۔