اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کورونا کے 117 نئے معاملے

اورنگ آباد میں 14927 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 617 مریض مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اورنگ آباد میں کورونا کے 117 نئے معاملے
اورنگ آباد میں کورونا کے 117 نئے معاملے

By

Published : Aug 21, 2020, 12:30 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 21 اگست کی صبح ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 117 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اورنگ آباد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے۔

ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 19851 ہوگئی ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔

ضلع میں 617 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 14927 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 4307 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ سوشل ڈسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ اسپاٹ بنائے گئے ہیں۔ کنٹینمینٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں۔ ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹائزیشن کا کام جاری ہے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details