اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: عرفان اور نظام نے سی اے امتحان میں کامیابی حاصل کی - روٹس اینڈ ونگس اسکول آف فائنانس کے طلباء

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنس آف انڈیا کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کے پچیس طلبا و طالبات نے اس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے جس میں روٹس اینڈ ونگس اسکول آف فائنانس کے طلبا محمد عرفان اور نظام منصوری نے کامیابی حاصل کی ہے۔

اورنگ آباد: عرفان اور نظام نے سی اے امتحان میں کامیابی حاصل کی
اورنگ آباد: عرفان اور نظام نے سی اے امتحان میں کامیابی حاصل کی

By

Published : Feb 3, 2021, 3:52 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے پچیس طلبا و طالبات نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنس آف انڈیا کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے والوں میں محمد عرفان نمک والا اور نظام منصوری بھی شامل ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہیکہ یہ دونوں روٹس اینڈ ونگس اسکول آف فائنانس نامی ادارے کے طلبا ہیں۔ تجرباتی طور پر شروع کی گئی اس اسکول کی کوششوں کا نتیجہ یہ نکلا کہ سات طلبا کو مفت میں تمام سہولیات فراہم کی گئیں اور ٹیسٹ سیریز و آن لائن کلاسز کی بنیاد پر سات طلبا نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے دو طلبا کامیاب ہوئے۔

اورنگ آباد: عرفان اور نظام نے سی اے امتحان میں کامیابی حاصل کی

چند دوستوں کی ابتدائی کاوش کا نتیجہ یہ نکلا کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس جیسے شعبے میں رسائی کی راہ ہموار ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: خصوصی رپورٹ: حکومت کی سختی کے باوجود کسانوں کا مظاہرہ جاری

واضح رہے کہ کامیاب ہونے والے طالب علم عرفان نمک والا گزشتہ چھ سالوں سے مسلسل امتحان میں شریک ہو رہے تھے لیکن انہیں کامیابی نہیں مل رہی تھی، مشترکہ جدوجہد اور مناسب رہنمائی کا نتیجہ یہ ہوا کہ عرفان نمک والا نے ایس ایف ایم نامی پرچے میں اورنگ آباد ضلع میں ٹاپ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details