اورنگ آباد مغرب اسمبلی حلقے سے پرچہ امیدواری داخل کرنے والوں میں کانگریس کے رمیش گائیکواڑ ، شیوسینا کے سنجے شرساٹھ، اور ایم آئی ایم کے ارون بورڈے نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
اورنگ آباد: مختلف اسمبلی حلقوں کے امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - کیرتی شندے نے پرچہ امیدواری داخل کیا
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی عملی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسمبلی حلقوں سے نامزد امیدواروں نے ریلیاں نکال کر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
اورنگ آباد: مختلف اسمبلی حلقوں کے امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
اسی طرح اورنگ آبادمشرق اسمبلی حلقے سے ایم آئی ایم کے ڈاکٹر غفار قادری، بی جے پی شیوسینا اتحاد کے اتل ساوے نے پرچہ امیدواری داخل کیا ، اسی طرح اورنگ آباد وسطی حلقہ اسمبلی سیٹ سے ایم آئی ایم کے ناصر صدیقی اور سی پی آئی کے نامزد امیدوار ایڈوکیٹ ابھئے ٹکسال کے علاوہ آزاد امیدوار کیرتی شندے نے پرچہ امیدواری داخل کی، ایم آئی ایم کے امیدواروں نے اپنی جیت کو یقینی بتایا ۔