وزیراعظم نریندر مودی نے من کی بات پروگرام میں عوام کو بااختیار ہونے کا مشورہ دیا تھا اورنگ آباد کی بلیو بیل ہاؤسنگ سوسائٹی نے اس پر عمل کرتے ہوئے سوسائٹی کے ایک بنگلے کو کورونا آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کر دیا ہے۔
کورونا کے دور میں آتم نربھر بھارت کی جانب بلیوبیل سوسائٹی گامزن اس تعلق سے سوسائٹی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ بیس بیڈ کے اس وارڈ میں مریضوں کی تمام تر سہولیات کا خیال رکھا گیا ہے۔
بلیوبیل سوسائٹی کا شمار اورنگ آباد کی پاش سوسائٹی میں ہوتا ہے اس سوسائٹی میں 200 سے زیادہ مکانات ہے جن میں آٹھ سو افراد رہتے ہیں۔
سوسائٹی میں رہائش پذیر ڈاکٹرس نے اس سوسائٹی کے آئسولیشن سینٹر میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے کا اظہار کیا ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا کے سبب انہیں اپنے لوگوں کی خدمت کا موقع ملے گا۔
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن شعبہ صحت کی انچارج ڈاکٹر نیتا پاڈولکر کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کے لوگوں کی یہ بہت ہی اچھی پہل ہے اسی طرح دیگر سوسائٹی کے لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ اس پر عمل کریں اور اپنی سوسائٹی کے لوگوں کی صحت کا خیال رکھیں۔