مرکزی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے ذریعے احتجاج کیے جا رہے ہیں۔ جس کے مدنظر مہاراشٹر حکومت نے ان قانون کو نہیں نافذ کرنے کو لیکر آرڈیننس جاری کیا ہے۔
مہاراشٹر میں بی جے پی اب زرعی قانون کو لیکر سیاست کر رہی ہے۔ بی جے پی کے لیڈران نے اورنگ آباد ضلع کلکٹر آفس کے سامنے احتجاج کیا۔
احتجاج کرنے والے لیڈر کا کہنا ہے کہ، 'مرکزی حکومت نے کسانوں کی آزادی کے لیے زرعی قانون پاس کیا تھا، لیکن ریاستی حکومت نے کسانوں کی آزادی پر پابندی لگا دی ہے۔'