اس معاملے میں اورنگ آباد سے ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ یہ ایک حادثہ نہیں بلکہ ایک قتل ہے جس کی ذمہ دار مرکزی و ریاستی حکومت اور انتظامیہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں غریب مزدور دیگر شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں اور اورنگ آباد میں بھی ہزاروں کی تعداد میں ایسے مزدور ہیں جن کا تعلق بہار، اترپردیش جھارکھنڈ سمیت دیگر ریاستوں سے ہے۔
ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل رکن پارلیمان نے مزید کہا کہ انھوں نے اس مسلئے سے وزیراعظم کے دفتر، وزارت ریلوے اور متعلقہ ریلوے افسران کو ٹویٹ کے ذریعے آگاہ کیا تھا اور یہ مطالبہ کیا تھا کہ مزدوروں کو ان کے آبائی وطن پہنچانے کا کام کیا جائے۔
وزیر مملکت برائے صارفین امور راؤ صاحت دانوے موقع پر موجود وزیر مملکت برائے صارفین امور راؤ صاحت دانوے کہا کہ' مزدوروں کو خدشہ تھا کہ اگر وہ سڑک کے راستے گھر جاتے تو راستے میں انھیں پولیس روک لیتی اسی وجہ سے مزدروں نے ریلوے ٹریک کے ذریعے گھر جانا مناسب سمجھا اور چلتے چلتے جب وہ تھک گئے تو وہیں پٹریوں پر سوگئے اسی دوران وہ ٹرین کی زد میں آگئے اس طرح وہ حادثاتی موت شکار ہوگئے۔'۔