اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: تحصیل دار افسران دھرنے پر

گزشتہ دنوں کنڑ تعلقہ میں ایک شخص نے ایس ڈی ایم دفتر کے سامنے خود کشی کر لی تھی جس کے بعد پولیس نے ایس ڈی او دفتر میں کام کرنے والے پر افسر پر قتل کا کیس درج کیا ہے۔

تحصیل دار افسران نے تمام کام کاج بند کیا

By

Published : May 22, 2019, 12:09 AM IST

جس کے بعد 17 مئی سے ہی محصول دفتروں میں تلاٹھی مہا سنگھ کا کام بند احتجاج کیا جا رہا ہے جس میں ایس ڈی ایم، تحصیلدار سمیت 800 ملازمین اس کام بند احتجاج میں شامل ہیں ان لوگوں کا مطالبہ ہے کے سرکاری افسر پر دوران پولیس نے غلط مقدمہ درج کیا ہے۔

تحصیل دار افسران نے تمام کام کاج بند کیا

واضح رہے کہ ایس ڈی او افسر کے کہنے پر کنڑ تعلقہ کے سرکل آفیسر گولی نے ایک شخص کے خلاف غیر قانونی طریقے سے ریتی نکالنے کا کیس درج کیا تھا جس کے بعد اس شخص نے ایس ڈی ایم دفتر کے باہر خودکشی کرلی. جس کے بعد پولیس نے سرکل آفیسر گولی پر قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔

سرکل آفیسر گولی پر قتل کا کیس درج ہونے کے بعد محصول تنظیموں کے لوگوں نے سرکاری دفتروں میں کام کاج احتجاجی طور پر بند کردیا ہے ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اس خودکشی کے معاملے میں سرکل آفیسر گولی کا کوئی بھی قسم کا رول نہیں ہے لیکن پولیس والوں نے ان کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

دوسری جانب سرکاری کام کاج کے لیے ایس ڈی ایم دفتر آنے والے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،پیٹھن سے آئے ہوئے وشنو بورکھے کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار دنوں سے دستاویزات نکالنے کے لیے وہ محصول دفتر آرہے ہیں لیکن دفتر میں کام کاج پوری طرح بند ہے جس کی وجہ سے انہیں بہت پریشانی ہو رہی ہے۔

اورنگ آباد ضلع کلکٹر آفس میں آنے والے لوگ اس چلچلاتی دھوپ میں پریشان ہو رہے ہیں کیونکہ کی دیہاتوں سے آنے والے لوگوں کا کام نہیں ہو رہا ہے وجہ یہی ہے کہ محصول آفس کے لوگوں نے آفس کا پورا کام کاج ٹھپ کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details