اردو

urdu

ETV Bharat / state

AIMIM Memorandum to MSDCL ایم آئی ایم لیڈران نے بجلی سپلائی کمپنی کے افسران کو میمورنڈم دیا

ریاست مہاراشٹر کا اورنگ آباد شہر میں مجلس اتحاد المسلمین کے عہدیداران و اراکین نے بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے دفتر پہنچ کر ایک میمورنڈم دیا جس میں کہا گیا ہے کہ راستوں کے عین بیچوں بیچ موجود الیکٹرک کھمبوں کو کناروں پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ حادثات نہ ہوں۔ MIM Leaders Memorandum to Electricity Supply

AIMIM Memorandum to MSDCL
AIMIM Memorandum to MSDCL

By

Published : Dec 31, 2022, 2:28 PM IST

ایم آئی ایم لیڈران نے بجلی سپلائی کمپنی کے افسران کو دیا میمورنڈم

اورنگ آباد:اورنگ آباد شہر میں مجلس اتحاد المسلمین نے بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کو انتباہ دیا ہے کہ اگر بجلی کمپنی آنے والے ہفتے تک بجلی کے کھمبے راستے کے بیچ سے ایک جانب نہیں منتقل نہیں کرتی ہے تو ایم آئی ایم راستے پر اتر کر احتجاج کریں گی۔ اورنگ آباد شہر کے مختلف علاقوں میں راستوں کے عین بیچوں بیچ موجود بجلی کے کھمبوں کو راستے کے دوسری طرف منتقل کیا جائے۔ اس طرح کے مطالبے پر مجلس اتحاد المسلمین کے عہدیداران و کارکنان نے بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے چیف انجینئر کا گھیراؤ کیا اور ایک میمورنڈم سپرد کیا۔ ایم آئی ایم کے شہر صدر شارق نقشبندی اور گروپ لیڈر ناصر صدیقی کے ساتھ مجلسِ کے دیگر کارپوریٹرس اور عہدیداران بجلی سپلائی کمپنی کے چیف انجینئر کے آفس پہنچے اور ان سے ملاقات کرکے انہیں بتایا کہ ڈیولپمنٹ پلان کے تحت شہر کی تنگ سڑکوں کو آج سے بارہ سال قبل کشادہ کردیا گیا مگر راستوں میں موجود بجلی کے کھمبے اب تک نہیں اٹھائے گئے جس کی وجہ سے یہ کشادہ سڑکیں تنگ ہونے لگی ہیں اور شہریان و موٹر سائیکل سوار حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔ The MIM Leaders gave a Memorandum to the officials of the Electricity Supply Company

یہ بھی پڑھیں:

اس موقعے پر مجلس اتحاد المسلمین کے قائدین نے مطالبہ کیا کہ شہر کے مختلف راستوں پر سے بجلی کے کھمبے فوری کنارے منتقل کیے جائیں۔ اس وفد میں سابق کارپوریٹر اور دیگر مجلس کارکنان شامل تھے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے شہر صدر شارق نقشبندی نے کہا کہ اورنگ آباد بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے افسران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آنے والے ایک ہفتے میں شہر کے مختلف علاقوں سے راستے کے بیچوں و بیچ آنے والے کھمبوں کو ہٹانے کا کام شروع کیا جائے۔ اگر بجلی کمپنی راستے کے بیچ لگے کھمبوں کو نہیں ہٹاتی ہے تو مجلس اتحاد المسلمین اور تیز ترین طریقہ سے اپنی بات منوانے کا طریقہ بھی جانتی ہے۔ ہم پانچ جنوری تک بجلی سپلائی کمپنی کو موقع دینا چاہتے ہیں کہ وہ راستے پہ لگے کھمبوں کو ہٹا دیں ورنہ آنے والے وقت میں احتجاج کے ذریعے بجلی کمپنی کو سمجھایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details