مہاراشٹرا کے اورنگ آباد موکندواڑی پولیس نے لوٹ مار میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا ۔جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کرنے کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ شاطر ملزم نے ہتھکڑی کے سبب ہاتھ میں شدید تکلیف کا بہانہ بنایا ۔
اس کے بعد پولیس اہلکار نے ملزم کے ہاتھ کی ہتھکڑیاں کھول کر دوسرے ہاتھ میں باندھنے کی کوشش کی ۔ملزم نے پولیس کو چکما دے کر فلمی انداز میں جیپ سے کود کر فرار ہوگیا ۔