اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: آزادی سے قبل کے واقعات پر پروگرام منعقد - خبر

ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں لیکن شہر اورنگ آباد کے اردو اسکولوں میں آزادی سے پہلے کی سرگرمیوں پر بھی پروگرام پیش کیے جارہے ہیں۔

آزادی سے قبل کے واقعات پر پروگرام منعقد

By

Published : Aug 8, 2019, 7:38 PM IST

شہر کے اردو اسکولوں میں اگست کرانتی کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی جارہی ہے ،خاص بات یہ ہیکہ اسی بہانے این سی پی یو ایل کا رسالہ 'بچوں کی دنیا' کی پانچ ہزار کاپیاں اس موقع پر فروخت ہوئی ہیں وہ بھی محض ایک ہفتے میں۔

آزادی سے قبل کے واقعات پر پروگرام منعقد

اورنگ آباد اور اطراف کے علاقوں میں بچوں کے رسالوں کو مقبول عام بنانے والے مرزا عبدالقیوم ان رسالوں کو بچوں تک پہنچانے کا بہانہ تلاش کرتے ہیں۔

ایسی ہی ایک کوشش کے طور پر شہر کے اردو اسکولوں میں اگست کرانتی کے پروگرام منعقد کیے جارہے ان پروگراموں کے تحت جہاں بچوں کو ملک کی آزادی کی سرگرمیوں سے واقف کروایا جارہا ہے تو دوسری جانب بچوں میں پڑھنے لکھنے کا شعور بھی بیدار کیا جارہا ہے ۔

تعلیمی سرگرمیوں میں پیش پیش رہنے والے مرزا عبدالقیوم نے اس مرتبہ جشن آزادی کو مناسب موقع جانا اور انھوں نے گزشتہ ایک ہفتے سے این سی پی یو ایل کا رسالہ بچوں کی دنیا کی پانچ ہزار کاپیاں فروخت کر دی، تاکہ بچوں میں لکھنے پڑھنے کا شوق پروان چڑھے۔

عموماً اردو رسالوں کی طرف خاص توجہ نہیں دی جاتی، یہ مرزا صاحب کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہیکہ این سی پی یو ایل کا رسالہ بچوں کی دنیا مراٹھواڑہ میں گھر گھر پہنچ رہا ہے ، سچ ہی کہا ہے کسی نے جستجو اور لگن ہو تو کوئی کام دشوار نہیں ہے۔ مرزا عبدالقیوم کی کاوشیں اس کی بہترین مثال کہی جاسکتی ہیں ۔

واضح رہے کہ 9 اگست 1942 میں ممبئی سے انگریزوں کے خلاف بھارت چھوڑو تحریک شروع کی گئی تھی جو پورے ملک میں پھیل گئی تھی اور اس تحریک کی قیادت گاندھی جی نے کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details