وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ 'ممبئی کی فلم انڈسٹری ایک تفریحی صنعت کے ساتھ ساتھ بہت بڑا روزگار مہیا کرنے والا شعبہ ہے۔ لاکھوں لوگوں کو اس شعبہ سے روزگار ملتا ہے اور بہت سے گمنام فنکار یہاں آ کر ہی مقبول ہوئے ہیں لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے بالی ووڈ میں لوگوں کی بدنامی کی جا رہی ہے یہ چیز انتہائی تکلیف دہ ہے۔'
انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کو بدنام کرنے کے لئے گزشتہ دنوں سے سازش کی جا رہی ہے۔ ممبئی نہ صرف مہاراشٹر کی معاشی راجدھانی ہے بلکہ ثقافتی راجدھانی کے طور پر بھی پوری دنیا میں مشہور ہے۔'
بالی ووڈ میں ہالی ووڈ کی فلموں کا مقابلہ کرنے والی فلمیں بھی بن رہی ہیں جس کی عالمی پیمانے پر پذیرائی ہو رہی ہے۔'
واضح رہے کہ ادھو کا بیان اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں متعدد ایجنسیوں کے ذریعہ کی جانے والی تحقیقات اور میڈیا کوریج کے بارے میں منظر عام پر آیا ہے جسے کچھ لوگوں نے بالی ووڈ کو نشانہ بنانے کی 'جان بوجھ کر' مہم قرار دیا ہے۔