اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پرتبھا کی حمایت پر شیوسینا پر دباؤ بنایاگیا ' - سبھی کو 'زلزلہ' جیسا محسوس ہوا تھا

گذشتہ روز مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ شیوسینا پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی جب اس نے ملک کے صدر کے عہدے کے لیے پرتبھا پاٹل کی حمایت کی۔

'پرتبھا کی حمایت پر شیوسینا پر دباؤ بنایاگیا '
'پرتبھا کی حمایت پر شیوسینا پر دباؤ بنایاگیا '

By

Published : Dec 19, 2019, 11:38 AM IST

ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ جب شیوسینا نے پرتابھا پاٹل کی حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا تو سبھی کو 'زلزلہ' جیسا محسوس ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ اگر میں دباؤ برداشت نہیں کرتا تو بالاصاحب (بال ٹھاکرے) اسے کیوں برداشت کرتے'۔

ادھو نے مزید بتایا کہ اس وقت بال ٹھاکرے نے کہا تھا کہ وہ اپنے فیصلے کو تبدیل نہیں کریں گے اور وہ پاٹل کی حمایت کریں گے۔

پرتبھا پاٹل جولائی 2007 سے جولائی 2012 تک بھارت کی صدر تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details