اردو

urdu

ETV Bharat / state

عطر کی دوکان میں تالا توڑ کر قبضہ کرنے کی کوشش - ممبئی کے قلابہ پولیس میں چوری

ممبئی کے قلابہ پولیس تھانے کی حد میں پرفیومرس اور العاقب نام کی دوکان پر تالا توڑ کر سامان چوری کرنے اور قبضہ کرنے کے الزام میں، پولیس نے دو لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

عطر کی دوکان میں تالا توڑ کر قبضہ کرنے کی کوشش
عطر کی دوکان میں تالا توڑ کر قبضہ کرنے کی کوشش

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2023, 4:05 PM IST

عطر کی دوکان میں تالا توڑ کر قبضہ کرنے کی کوشش

ممبئی: ممبئی کے قلابہ پولیس تھانے کی حد میں ارتھر بندر روڈ پر دانش پرفیومرس اور العاقب نام کی دوکان پر تالا توڑ کر دوکان پر سامان چوری کرنے اور قبضہ کرنے کے الزام میں دو لوگوں کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کی ہے۔ جن لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے اُنکے نام اسحاق شیخ اور رابیعہ شیخ ہیں۔ حالانکہ اب تک ملزمین کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ جبکہ انکے علاوہ اور بھی کئی لوگ اس واردات میں شامل تھے جو ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سے فرار ہیں۔

واضح ہو کہ دوکان کے مالک کاروباری ایوب عبید اللہ شیخ نے قلابہ پولیس تھانے میں اپنی شکایت میں بتایا کہ ملزم اور ملزمہ کبھی انکی اس دوکان کو کرائے سے چلانے کے لیے لے رکھی تھی۔ دوکان میں تقریباً 24 لاکھ کی مالیت کے کپڑے اور عطر تھے لیکن ملزمین نے نہ تو کرایہ دیا اور نہ ہی ڈیپوزٹ کی رقم دی۔

یہاں تک کہ اُنہوں نے بجلی اور انٹرنیٹ کے بل بھی نہیں جمع کئے، جس کے بعد ایوب شیخ نے تین مہینوں میں دوکان واپس لے لی۔ اُسکے بعد ایوب شیخ نے شرافت نام کے شخص کو کرائے پر دی لیکن شرافت نے بھی کرایہ دینے کے بجائے آج کل پر ٹالتا رہا۔ ایوب شیخ نے شرافت سے بھی دوکان لے کر تالا لگا دیا۔ جس پر شرافت نے سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

اسی درمیان اچانک اسحاق شیخ، رابیعہ شیخ، شرافت اور ایک سوشل ورکر نے نے قلابہ پولیس تھانے پہنچ کر اُنکے خلاف چھیڑ خانی کی دفعات کے تحت جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی، جسکے بعد ایوب شیخ نے ممبئی سیشن کورٹ میں گرفتاری قبل ضمانت کی ارضی داخل کی۔ کورٹ نے پولیس کو پھٹکار لگاتے ہوئے انکی گرفتاری قبل ضمانت کی ارضی قبول کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:


غور طلب ہو کہ اس دوران پولیس نے جب پنچنامہ کے لیے دوکان پر پہنچی تو موجودہ ملزمہ اور ملزم نے پولیس کی موجودگی میں دوکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔ آج جب دوبارہ ملزمہ نے دوکان پر قبضہ کرنے کی کوشش دوکان میں لگے تالے توڈ کر کرنے کی، تو اسکی شکایت ایوب شیخ نے سینیئر پولیس افسران تک پہنچائی جس کے بعد پولیس نے ایف آئی درج کی۔ قلابہ پولیس تھانے کے سینئر پی آئی پرمود بھوائٹے نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بات کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details