مالیگاؤں: عالم اسلام کا دوسرا سب سے بڑا تہوار عیدالاضحی عنقریب ہے۔ گزشتہ روز ذی القعدہ کا چاند نظر آیا جس کے بعد اب 21 جولائی بروز بدھ کو عیدالاضحی کا تہوار منایا جائے گا۔ اس موقع پر ملت اسلامیہ تین دنوں تک قربانی کے فرائض کو انجام دیتے ہیں۔
اس سلسلے میں مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے شہری مسائل کے پیش نظر گزشتہ روز ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی سے ملاقات کی۔ جس کے بعد انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریان ہمیشہ قانون کی پاسداری کرتے ہیں اور پولیس محکمہ بھی ان کا تعاون کرتی ہے۔
مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ 'عیدالاضحی کے پیش نظر اس بار پولیس انتظامیہ پالتو جانوروں کو ضبط کررہی ہے، اور پھر کچھ دیر کے جدو و جہد کے بعد جانوروں کو واپس کردیا جارہا ہے۔ جس سے پولیس محکمے کی شبیہ خراب ہورہی ہے۔