دارالحکومت آئے شرد پوار نے صحافیوں سے بات چیت میں مہاراشٹر میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں پوچھے گئے سوالات پر پارٹی کی حکمت عملی کا انکشاف نہیں کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں ان سے پوچھنے کے بجائے 'بی جے پی اور شیوسینا سے پوچھو'۔
مہاراشٹر میں گزشتہ مہینے ختم ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اور شیوسینا نے مل کر الیکشن لڑا تھا۔ دونوں جماعتوں نے 288 رکنی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرلی تھی لیکن بعد میں وزیر اعلی کے عہدے کے سلسلے میں تنازعہ ہو گیا۔ بی جے پی کو 105 نشستیں اور شیوسینا کو 56 سیٹیں ملی تھیں۔شیوسینا وزیر اعلی کے عہدے پر 50۔50 کا فارمولہ چاہتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ پہلے ڈھائی سال کے لیے شیوسینا کا وزیر اعلی بنایا جائے جبکہ بی جے پی اس کے لئے تیار نہیں ہے۔